Maarfate karbobala
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Mukhtar Hussain Fatehpuri
وہ جسے معرفتِ کربوبلا ہو جاے
اسکو سلمان کی بینای عطا ہو جاے
مجلسوں میں چلے آؤ غمِ شبیر کرو
یہ تو وہ غم ہے کہ ہر غم کی دوا ہو جاے
وہ جسے معرفتِ۔۔۔
دل میں بوے غم شبیر بساے رکھنا
دل کے کوزوں سے یہ خوشبو نہ جدا ہو جاے
وہ جسے معرفتِ۔۔۔
ذکرِ عباس علمدار کیا کر ہر دم
تا کے تو واقف آداب وفا ہو جاے
وہ جسے معرفتِ۔۔۔
سب مسیحا ہے محمد کے گھرانے والے
نام بیمار جو لے لے تو شفا ہو جاے
وہ جسے معرفتِ۔۔۔
آگ خیموں میں لعیوں نے لگا دی دیکھو
کسی ماں سے کوئی بچا نہ جدا ہو جاے
وہ جسے معرفتِ۔۔۔
حلق اصغر کو تو پانی کی ضرورت تھی مگر
تیر سے زخمی نہ اصغر کا گلا ہو جاے
وہ جسے معرفتِ۔۔۔
مدحت آل محمد میں نہ چھوڑوں گا عروج
مجھ سے ہوتا ہے اگر کوئی خفا ہو جاے
وہ جسے معرفتِ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.