Dunya mein aabrooye bashar hai Hussain se
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s)
دنیا میں آبروئے بشر ہے حسین سے
وابستہ اس لئے مرا گھر ہے حسین سے
رنگ شفق سے شام کے دامن پہ ہے لکھا
اس کائنات میں تو سحر ہے حسین سے
ہم لوگ موت کو بھی سمجھتے نہیں ہیں موت
منسوب زندگی کا سفر ہے حسین سے
خائف حسینیت سے رہے گی یزیدیت
اسلام دشمنوں کو ضرر ہے حسین سے
تربیت رسول ہے اس بات کی دلیل
شاداب آج دیں کا شجر ہے حسین سے
توحید خیریت سے جہاں گامزن رہے
روشن ہر ایسی راہ گزر ہے حسین سے
محشر کے دن عزاتی یہی کام آئے گا
دنیا میں ربط و ضبط اگر ہے حسین سے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.