Islam se kamal wafa ki Hussain ne
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s)
اسلام سے کمال وفا کی حسین نے
کیا عمر جاودانی عطا کی حسین نے
جگرا کہاں ہے ایسا کسی ماں کے لال کا
خنجر تلے نماز ادا کی حسین نے
ایسا کوئی نہ قاریء قرآں نہ ہے خطیب
نوک سناں پہ حمد و ثنا کی حسین نے
جس خاک سے گریزاں رہے انبیا کرام
وہ خاک بھی تو خاک شفا کی حسین نے
دست حسین میں تھی رسالت رسول کی
توحید بھی بچائی خدا کی حسین نے
کیسی شکست فاش ہوئی ہے یزید کو
جیتی ہے جنگ کرب و بلا کی حسین نے
ششماہ کا سہی علی اصغر قبول کر
خالق کی بارگاہ میں دعا کی حسین نے
اصغر کا خوں اپنے ہی چہرے پہ مل لیا
رکھ لی ہے لاج ارض و سما کی حسین نے
مشکل عزتی اب کہاں تفریق خیر و شر
ذہن بشر میں ایسی ضیا کی حسین نے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.