Sadaqaton Ka Yeh Meyaar Ban Ke Niklay Hain
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on General
صداقتوں کا یہ معیار بن کے نکلے ہیں
حقیقتوں کے علمدار بن کے نکلے ہیں
نبی کے ساتھ ہیں حسنین اور علی و بتول
خدا کے نور کا شاہکار بن کے نکلے ہیں
جو ایک روز اکٹھے ہوئے تھے زیر کساء
وہ آج حق کے مددگار بن کے نکلے ہیں
انوکھی شان سے پانچوں، مباہلہ کے لیے
خدا کے دیں کے پرستار بن کے نکلے ہیں
کوئی بھی چیز مقابل نہیں ٹھہر سکتی
کچھ ایسے ڈھنگ سے کرار بن کے نکلے ہیں
جو لاشریک نہیں مانتے ہیں خالق کو
یہ ان کے واسطے تلوار بن کے نکلے ہیں
یہ کائنات بنائی گئی ہے جن کے لیے
عقیدتوں کے وہ معمار بن کے نکلے ہیں
پیئیں گے جام ولا مل کے آج ہم ساحل
موالی اس لیے میخوار بن کے نکلے ہیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.