Eid Ki Bheek
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Chand Raat
حضور آپ مرے مائی باپ آن داتا
حضور عید کا دن روز تو نہیں آتا
حضور آج تو نذر علی نیاز رسول
حضور آپ کے گھر میں ہو رحمتوں کا نزول
حضور آج ملے جان و مال کی خیرات
حضور آپ کے اہل و عیال کی خیرات
حضور احمد مرسل کی آل کا صدقہ
حضور فاطمہ زہرا کے لال کا صدقہ
حضور آپ کے بیٹے کی اور بہو کی خیر
حضور آپ کے بچے جئیں پھلیں پھولیں
حضور آپ کو مولا سدا سکھی رکھے
حضور آپ کی جھولی خدا بھری رکھے
حضور نام خدا کار خیر فرمائیں
حضور آپ کے دل کی مرادیں بر آئیں
حضور آج گداگر کو بھیک مل جائے
حضور کب سے کھڑا ہوں میں ہاتھ پھیلائے
حضور آنے دو آنے کی بات ہی کیا ہے
حضور آنکھیں چرانے کی بات ہی کیا ہے
حضور میری صداؤں پہ غور تو کیجئے
فقیر یہ نہیں کہتا گلے لگا لیجئے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.