Hai waqt e sahar khoon mein tar waris e quran
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Rizwan Zaidi
ہے وقت سحر خون میں تر وارث قرآں
روتی ہے اذاں مسجد کوفہ بھی ہے گریاں
کیا زہر میں ڈوبی ہوئی شمشیر چلی ہے
لو زخمی ہوا سجدے میں داماد نبی ہے
دنیا سے چلا دیکھئے کعبے کا نگہباں
لو آج سے آغاز ہوا کرب و بلا کا
مخدومہ کونین کا جاری ہوا گریہ
مرقد میں محمد بھی نظر آئے پریشاں
تو نے بن ملجم یہ ستم کیسا ہے ڈھایا
سجدے میں نمازی کا لہو کیوں ہے بہایا
عباس کو بچپن میں کیا چاک گریباں
جبریل امیں خاک اڑاتے ہوئے آئے
آدم بھی یہی نوحہ سناتے ہوئے آئے
کس کو دم مشکل میں پکارے گا مسلماں
حسنین کے سر پر ہے یتیمی کا اندھیرا
رخصت ہوا سورج کی نگاہوں سے سویرا
زم زم میں تلاطم ہے تو کوثر میں ہے طوفاں
کعبے کی فصیلوں پہ اداسی کی ردا ہے
اور قبلہ اول میں بھی کہرام بپا ہے
سر خلد میں حوران جناں نے کیا عریاں
ریحان ہیں رضوان جناں چاک گریباں
ہے باغ ارم باغ فدک کی طرح گریاں
حسنین کا بابا ہے ذرا دیر کا مہماں
اب ناد علی پڑھ کے نبی کس کو بلائیں
رکتی ہی نہیں سرور کونین کی آہیں
کعبے کے در و بام بھی ماتم سے ہیں لرزاں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.