Jibraeel Sadayen Dete Hain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Dar e Batool
محراب گری اجڑا منبر جبرئیل صدائیں دیتے ہیں
سجدے میں ہوئے زخمی حیدر جبرئیل صدائیں دیتے ہیں
وہ تیغ شقی نے ماری ہے جو زہر میں ڈوبی ساری ہے
جائے گا زہر یہ جاں لے کر جبرئیل صدائیں دیتے ہیں
شبر نے عمامہ پھینک دیا سرور نے عبا کو چاک کیا
زینب کی گری سر سے چادر جبرئیل صدائیں دیتے ہیں
لوگو نہ یہاں سے آگے بڑھو دل تھام لو در سے دور رکو
یہ گریہء زینب کو سن کر جبرئیل صدائیں دیتے ہیں
زینب ترے سر سے سایہ اٹھا اب تھام ردا بازو کو چھپا
ہائے در زینب پر آکر جبرئیل صدائیں دیتے ہیں
اکیس کا دن نکلا جو نوید حیدر سے یہ دنیا خالی تھی
رخصت ہوا زہرا کا شوہر جبرئیل صدائیں دیتے ہیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.