Thi ran mein sada nara e takbeer ko maro
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Ashoor recited by Sajjad Ashraf Naqvi
تھی رن میں صدا نعرہ تکبیر کو مارو
سجدہ نہ ادا کرنے دو شبیر کو مارو
خیموں میں صدا دیتی تھی یہ زہرائے ثانی
رہنے دو مرے پاس محمد کی نشانی
برچھی نہ مرے نانا کی تصویر کو مارو
شبیر یہ کہتے رہے اے شام کے لوگو
تم مارنے ہی آئے ہو تو مار لو مجھ کو
پر تیر نہ یوں اصغر بے شیر کو مارو
سب لوٹ لو کرتی تھی منادی یہی امت
خیموں میں یتیموں کے بچے کچھ نہ سلامت
قرآن کرو پامال تو تفسیر کو مارو
کہتا تھا لعیں لاشے سے سر کاٹ کے لاؤ
بیٹی کوئی روکے تو طمانچوں سے ہٹاؤ
ہمشیر اگر روکے تو ہمشیر کو مارو
تھا لشکر اشرار کا اکبر یہ ارادہ
باقی نہ رہے کوئی بھی شبیر کا بیٹا
جاگیر ہی میں صاحب جاگیر کو مارو
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.