Main hua sajda hua masjid hui kaaba hua
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s) recited by Mir Hasan Mir
میں ہوا سجدہ ہوا مسجد ہوئی کعبہ ہوا
ہر کوئی ہے آپ کے دیدار کو ترسا ہوا
دیکھتا رہتا ہوں ہاتھوں کی لکیریں رات دن
آپ کا دیدار ہو شاید کہیں لکھا ہوا
آئیے اور کن با ازنی کہہ کے زندہ کیجئے
منتظر ہوں زندگی کی قبر میں سویا ہوا
وہ مجسم منتظر اور میں ادھورا انتظار
العجل کہتے ہوئے میں یوں بھی شرمندہ ہوا
سن رہا ہوں آئیں گے عباس بھی ساتھ آپ کے
کب سے ہے میرا تصور بس یہیں ٹھہرا ہوا
طور کعبہ پر تیرا دیدار کرنے کے لیے
سر کے بل آؤں گا مولا میں اگر زندہ ہوا
از محمد تا محمد دستخط سب نے کیے
سارے گھر کے فیصلے سے فیصلہ حر کا ہوا
ھل اتی کی آیتیں پڑھ کر کیا ہے خود کو سیر
جب کبھی اکبر علی والوں کے گھر فاقہ ہوا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.