Momino Haider E Karrar Ka Matam Kar Lo
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Nadeem Sarwar
مومنو حیدر کرار کا ماتم کر لو
ہاں محمد کے علمدار کا ماتم کر لو
خاک اڑاؤ کہ علی شیر خدا مارے گئے
بازوئے احمد مختار کا ماتم کر لو
جس کے در سے نہ گیا خالی سوالی کوئی
اس سخی صاحب کردار کا ماتم کر لو
جو کہ پانچوں میں بھی ہیں بارہ اماموں میں بھی ہیں
سارے نبیوں کے مددگار کا ماتم کر لو
ہر ولی کہتا ہے یہ کر کے علی کا ماتم
میرے آقا میرے سرکار کا ماتم کر لو
مل کے جبریل کے استاد کا پرسہ دے دو
صاحب دلدل و تلوار کا ماتم کر لو
اپنے قاتل کو دیا جس نے کہ جام شیریں
کوثری جام کے مختار کا ماتم کر لو
کوفہ و کرب و بلا شام سے آتی ہے صدا
اجڑے سادات کے گلزار کا ماتم کر لو
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.