Lehra raha hai aaj
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Mir Rehan Abbas
دیتے ہیں تیرے پرچم کو ہم سلامی
یا حسین یا حسین یا حسین
یہ ماتمی جلوس یہ پرچم یہ تعزیے
نسبت ہے انکو سبط رسولِ انام سے
دامن بچا کے ان سے کدھر آپ چل دیےء
آ کر زرا حسین کی مجلس میں دیکھیےء
لہرا رہا ہے آج بھی پرچم حسین کا
لاکھوں یزید آے اور آ کر چلے گےء
کچھ روز اپنی شان دکھا کر چلے گےء
قرآن کا مذاق اڑا کر چلے گےء
تاریخ بے سبات پہ چھا کر چلے گےء
لہرا رہا ہے آج بھی۔۔۔
کب تک حسد کی آگ میں جلتے رہیں گے آپ
کب تک غمِ حسین کو بدعت کہیں گے آپ
عطرت سے ہٹ کے جتنی نمازیں پڑھیں گے آپ
محشر میں ان کا بوجھ اٹھاتے پھریں گے آپ
لہرا رہا ہے آج بھی۔۔۔
کیوں کر جلے قیام حسین غریب کے
کس نے لگای آگ زرا یہ بھی سوچیےء
نفرت اگر ہے آپ کے دل میں یزید سے
اس مجلس حسین میں آ کر دکھایےء
لہرا رہا ہے آج بھی۔۔۔
یہ ماتم حسین تماشا نہیں کوئی
یہ مجلسیں ہے وایظ عرفان و آگہی
پھیلی ہے جب بھی ماتم سرور کی روشنی
صورت ہر ایک یزید کی پہچان لی گیء
لہرا رہا ہے آج بھی۔۔۔
قتل حسین کوئی چھپانے کی بات ہے
یہ تو کھلی فضا میں سنانے کی بات ہے
بھٹکے ہوؤں کو راہ دکھانے کی بات ہے
پتھر دلوں کو خون رلانے کی بات ہے
لہرا رہا ہے آج بھی۔۔۔
اک بے زباں کے تیر لگا آپ چپ رہے
سبط رسول قتل ہوے آپ چپ رہے
جنگل میں گھر نبی کا لٹا آپ چپ رہے
اسلام کا علم جو گرا آپ چپ رہے
لہرا رہا ہے آج بھی۔۔۔
آل رسول پاک کی تشہیر ہاے ہاے
مشکل کشاء کے پاؤں میں زنجیر ہاے ہاے
خاک ہو گیء رسول کی تصویر ہاے ہاے
خود کلمہ گو ہے قاتل شبیر ہاے ہاے
لہرا رہا ہے آج بھی۔۔۔
یہ بھی عطا ہے فاطمہ کے نور عین کی
دولت ہے اپنے پاس ابھی آہ و بین کی
آے گی جب بھی یاد شہ مشرقین کی
گونجے گی اے ظہیر صدا یا حسین کی
لہرا رہا ہے آج بھی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.