Hai Mera Naam Ali Asghar
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s) recited by Mir Hasan Mir
عقیدتوں کے گوہر رولنا بھی آتا ہے
در نجات مجھے کھولنا بھی آتا ہے
بتا دیا علی اصغر نے آ کے مقتل میں
میں بے زباں ہوں مگر بولنا بھی آتا ہے
ہے میرا نام علی اصغر میں علی ابن حسین ابن علی
سن میں چھوٹا ہوں سخاوت ہے میری سب سے بڑی
ایڑیاں مجھ کو رگڑنے کی ضرورت ہی نہیں
کچھ میرے سامنے پانی کی حقیقت ہی نہیں
میں جو کہہ دوں ابھی صحرا میں ہو کوثر جاری
مقصد حضرت شبیر ادھورا رہتا
گر نہ لبیک میں ھل من کی صدا پر کہتا
آج اللھم لبیک نہیں کہتا کوئی
میری جرات وہ میرا نام و نسب جانتے ہیں
بارگاہ علی اصغر کا ادب جانتے ہیں
تیر خود بن کے گما آتے ہیں چوکھٹ پہ میری
وقت مشکل جو نہ دے ناد علی پڑھنے کا
تم نے اس وقت ہے بس یا علی اصغر کہنا
بحر امداد میں آجاؤں گا خود بن کے علی
تم سمجھتے ہو کے سن میرا ابھی چھوٹا ہے
علی اصغر ہو کے اکبر وہ علی ہوتا ہے
تم پہ میدان میں کھل جائے گا یہ راز ابھی
راز یہ میری شہادت سے ہوا ہے ظاہر
روز عاشور حسین ابن علی کی خاطر
میں نے اللہ کی جانب سے لڑائی ہے لڑی
داد دیتے ہیں میرے وار پہ محبوب خدا
آ رہی ہے میرے کانوں میں مسلسل یہ صدا
واہ کیا بات ہے جیتے رہو اے چھوٹے علی
دے دو پیغام تکلم یہ جہاں کو جا کر
کوئی راہب کوئی فطرس ابھی باقی ہے اگر
میرے گہوارے کے نزدیک چلا آئے ابھی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.