Shimr ne pehle Sakina ko dikhaya khanjar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Mir Hasan Mir
شمر نے پہلے سکینہ کو دکھایا خنجر
بعد میں گردن سرور پہ چلایا خنجر
کبھی حیدر نے گلا رکھا کبھی زہرا نے
کتنے معصوموں پہ ظالم نے چلایا خنجر
باپ پر وار تو بیٹی پہ طمانچے برسے
جب بھی قاتل کا سکینہ نے ہٹایا خنجر
اک انگوٹھی کے لیے کاٹ دی انگشت حسین
لاش پر شہ کی تجھے رحم نا آیا خنجر
قتل زینب کو کیا چھین کے چادر سر سے
اس طرح شمر نے نیزے کو بنایا خنجر
اک شرابی کو اذیت کا کہاں اندازہ
جس طرح چاہا ستمگر نے چلایا خنجر
آئے سجاد جو بازار مدینہ میں کبھی
تو بڑھ کے قصاب نے جلدی سے چھپایا خنجر
پھیر کر منہ کو علی کہنے لگے یا زہرا
اتنی بے دردی سے ظالم نے پھرایا خنجر
واہ حسینا کا ہوا شور تکلم برپا
شمر مختار کے سامنے جب لایا خنجر
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.