Zikr e Khyber Ka Sunaya To Bura Maan Gaye
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mir Hasan Mir
ذکر خیبر کا سنایا تو برا مان گئے
آئینہ ان کو دکھایا تو برا مان گئے
رت جگا کرتے ہوئے رات گزاری لیکن
جب علم ہاتھ نہ آیا تو برا مان گئے
پہلے للکار رہے تھے کہ کہاں ہے مرحب
جب وہ میدان میں آیا تو برا مان گئے
پوجنے والے تھے پتھر کے مگر حیدر نے
موم پتھر کو بنایا تو برا مان گئے
رات بھر خود کو سمجھتے رہے وہ مرد مگر
جب رجل سامنے آیا تو برا مان گئے
کل جسے دیکھ کے ہاتھوں کو ملا کرتے تھے شیخ
وہ علم ہم نے اٹھایا تو برا مان گئے
شہ پہ مرنے کے لیے اتنے تھے بے چین حبیب
موت نے وقت لگایا تو برا مان گئے
جا رہے تھے جو زیارت کے لئے کرب و بلا
ان کو جنت نے بلایا تو برا مان گئے
کیوں نہ توحید ہو قربان علی پر سجاد
ان کو اللہ بلایا تو برا مان گئے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.