Hai Payambar Ka Madadgar
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Mir Hasan Mir
ہے پیمبر کا مددگار
جو ہے سرور کا عزادار
جو عزادار نہیں ہو سکتا
وہ وفادار نہیں ہو سکتا
رن میں عباس نے خط کھینچ دیا
اب کوئی پار نہیں ہو سکتا
میرا دعوی ہے عزادار حسین
کبھی غدار نہیں ہو سکتا
پڑھ کے تم ناد علی وار کرو
وار بیکار نہیں ہو سکتا
شیخ جی دور سے بھی جنت کا
تم کو دیدار نہیں ہو سکتا
غم شبیر میں بن روئے ہوئے
ذہن بیدار نہیں ہو سکتا
قاتل شہ کا کوئی رشتے دار
تعزیہ دار نہیں ہو سکتا
شہ کے بیمار پے رونے والا
کبھی بیمار نہیں ہو سکتا
کارواں مدح علی کا نایاب
سست رفتار نہیں ہو سکتا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.