Yeh baat maan lijiye takrar ke baghair
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s) recited by Mir Hasan Mir
یہ بات مان لیجئے تکرار کے بغیر
محشر نہ ہو گا بارہویں سرکار کے بغیر
وہ دیکھو جا رہا ہے عریضہ سوئے امام
کاغذ کی ناؤ چلتی ہے پتوار کے بغیر
قائم وہاں سجائیں گے عباس کا علم
کعبہ بنا ہے اس لیے مینار کے بغیر
آنکھیں کھلی رہیں گی تیرے انتظار میں
مر بھی گیا جو میں تیرے دیدار کے بغیر
مولا منافقین کو سمجھا لیا بہت
یہ لوگ اب نہ مانے گے تلوار کے بغیر
چاہے علی علی کرو چاہے پڑھو نماز
دونوں ادھورے لگتے ہیں کردار کے بغیر
دل کہتا ہے وہ آتے ہی پہنچیں گے کربلا
مہدی نہیں لڑیں گے علمدار کے بغیر
بعد ظہور میر تکلم یقین ہے
محفل نہ ہوں گی میثم تمار کے بغیر
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.