Hasan Ke Laal Janab Ameer Qasim Ki
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Qasim (a.s)
حسن کے لال جناب امیر قاسم کی
جہاں میں ملتی نہیں ہے نظیر قاسم کی
وہ جس کو داد شجاعت حسین نے دی تھی
ہو شان کیسے بیاں اس نصیر قاسم کی
مرا عقیدہ ہے دونوں جہاں میں پھیلی ہوئیں
یہ خوشبوئیں ہیں یقینا سفیر قاسم کی
وفا کا بانی بھی نازاں ہو جس کی ہمت پر
بلند شان ہے اس باضمیر قاسم کی
اجل بھی اس کی شہادت پہ رو پڑی رن میں
جو لاش ٹکڑوں میں دیکھی صغیر قاسم کی
یہ روشنی جو ذہن کو مرے عطا ہوئی ہے
یہ ساری دین ہے ماہ منیر قاسم کی
خدا کا شکر بجا لاؤں جو نصیب ہوئی
مرے قلم کو یہ مدحت امیر قاسم کی
کسی عروس کی مہندی کو دیکھ کر ساحل
مجھے رلاتی ہے یاد کثیر قاسم کی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.