Aaj Baghdad Mein Koi Qaidi Ho Gaya Hai Riha Raza Mola
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Kazim (a.s) recited by Mir Hasan Mir
آج بغداد میں کوئی قیدی ہو گیا ہے رہا رضا مولا
پل پہ تیرے غریب بابا کا ہے جنازہ رکھا رضا مولا
ایک بی بی سرہانے بیٹھی ہے کس نے جانے اسے خبر کی ہے
ہاتھ پہلو پہ اپنے رکھے ہوئے آئی ہے فاطمہ رضا مولا
رات سے پل پہ لاشہ رکھا ہے جو گزرتا ہے اس پہ ہنستا ہے
بے بسی پر تمہارے بابا کی رو رہی ہے قضا رضا مولا
حال اچھے نہیں ہیں میت کے آ جا اعجاز سے امامت کے
شہر بغداد سے مدینے کا ہے بہت فاصلہ رضا مولا
اک منادی ندا یہ دیتا ہے رافضیوں کا مولا مارا گیا
آج اولاد پر محمد کی وقت کیا آ گیا رضا مولا
کبھی دادی کو یاد کرتا تھا کبھی بیٹی کو یاد کرتا تھا
وقت آخر تھا اس کے ہونٹوں پر فاطمہ فاطمہ رضا مولا
قید خانے سے پل تلک اس کو چند مزدور لے کے آئے ہیں
ایڑیوں کے نشان غربت کا دے رہے ہیں پتا رضا مولا
طوق گردن کا پاؤں کی بیڑی یہ تکلم صدائیں دیتے ہیں
انا للہ پڑھ کے بابا کا اب جنازہ اٹھا رضا مولا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.