Ali Milenge
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Wajeeh Hasan Zaidi
میرا عقیدہ ہے مجھ سے آ کر علی ملیں گے
لحد کے اندر فلک کے اوپر علی ملیں گے
رسول جیسے کو کربلا میں مدد کی خاطر
بشکل غازی بشکل اصغر علی ملیں گے
چلے ہیں سدرہ پہ رب سے ملنے مگر یہ سن لیں
خدا نہیں اے نبی وہاں پر علی ملیں گے
ابھی تو جھٹلا رہے ہو ان کی ولا کو لیکن
کرو گے کیا جب بروز محشر علی ملیں گے
ہیں کن پہ قادر مگر وہ سجدے میں سر کو رکھ کر
نصیریت کو لگا کے ٹھوکر علی ملیں گے
نہیں ہے آغاز زندگی تو بتاؤ کیا ہے
جو وقت نزع سرہانے آ کر علی ملیں گے
یہ حیدریم قلندریم کی لے پکاری
جھکاؤ سہون میں سر کو آ کر علی ملیں گے
کسی نے پوچھا کے در سے زہرا کے پاؤ گے کیا
یہ بولے سلمان اور ابوذر علی ملیں گے
یہ نعمتوں کا تمام ہونا بتا رہا ہے
خدا کی ہر اک عطا کا محور علی ملیں گے
نبی کے اصحاب تو بہت تھے پہ مشکلوں میں
کتاب تاریخ چپ ہے کہہ کر علی ملیں گے
کوئی تو میرے معیار کا اک سوال لاؤ
سلونی کہتے ہوئے یہ اکثر علی ملیں گے
جو در پہ زہرا کے دل کو رکھ کر کرے گا سجدے
اسی بشر کو خدا و سرور علی ملیں گے
یہ گننا تو ہے گھر کے لوگوں کی بات لیکن
یہاں تو ان کے گھروں کے نوکر علی ملیں گے
خدا نے اک دوسرے کی خاطر جنہیں بنایا
وہ بس ہیں زہرا یا ان کے شوہر علی ملیں گے
حسین غربت تری مٹانے کو آ رہے ہیں
تجھے اے کرب و بلا بہتر علی ملیں گے
ہاں ایک ہی وقت ہو گا سن لو نہ آزماؤ
کرو تو دعوت تمہارے گھر گھر علی ملیں گے
نماز ٹوٹے نہ اور سائل کی جھولی بھر دے
خدا کے بندوں میں بندہ پرور علی ملیں گے
پڑے جو دین نبی پہ مشکل تو میری صورت
حسین کہتے ہیں زیر خنجر علی ملیں گے
جو نقش پیاسوں کا غم منایا تو اس کے بدلے
وجیہہ ہم کو پلانے کوثر علی ملیں گے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.