Ali Ke Ishq Mein
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mir Ji
خلق نے یہ معجزہ دیکھا علی کے عشق میں
بن گیا دیوار میں رستہ علی کے عشق میں
رحمتوں کی دونوں عالم میں گھٹا چھائی
دفعتا رقصاں ہوا پھر چرخ مینائی
ٹوٹ کر ابر کرم برسا علی کے عشق میں
سرخی اخبار جنت جابجا چھائی
آ رہے ہیں مرتضی جب یہ خبر آئی
مسکرایا خانہ کعبہ علی کے عشق میں
رنگ کیسا ہے غدیری لا دکھا مجھ کو
سج گیا مے خانہ مدحت پلا مجھ کو
ساقیا اک حیدری پیالا علی کے عشق میں
کاٹ دی ان کی مقصر نے زباں جس دم
پھر زبان قلب سے من حیدری ہستم
دار پر میثم ہوئے گویا علی کے عشق میں
یا علی یا علی کا لب پہ نعرہ ہے
اس لیے سارا جہاں دشمن ہمارا ہے
فخر ہے مجھ پہ لگا فتوی علی کے عشق میں
آنکھ میں خاک نجف جس نے لگائی ہے
اس کی نظروں کی معلی تک رسائی ہے
ہے وہ بینا جو ہوا اندھا علی کے عشق میں
مار دو یا بغض میں ہم کو جلا ڈالو
ہم فقیران قلندر ہیں جہاں والو
ہم نہیں کرتے ہیں سمجھوتا علی کے عشق میں
مدحت آل محمد گنگناتا ہے
ہر شہید اپنا یہی نعرہ لگاتا ہے
ناز ہے مجھ کو گیا مارا علی کے عشق میں
لوگ تو بدنام ہیں دنیا کے دھندوں میں
نام ہے یاسر رضا کا ایسے بندوں میں
کوچہ کوچہ جو ہوئے رسوا علی کے عشق میں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.