Gaayein na kaise hum tere gungan ya Ali
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s)
گائیں نہ کیسے ہم تیرے گنگان یا علی
اترا ہے تیری شان میں قرآن یا علی
غیروں کی کیا ہو بات ہو کیسی شکایتیں
اپنے بھی کچھ ہیں آج کے شیطان یا علی
دیدار ہو گا قبر میں جس وقت آپ کا
آئے گی تب ہی جاں میں میری جان یا علی
ماتم کریں نا ہم تیرے شبیر کا اگر
ہو جائے بند خون کا دوران یا علی
کرتا ہے وہ ہی آپ کے والد کا احترام
دنیا میں جو ہے صاحب ایمان یا علی
گر ہو نہ اس میں ذکر شہیدان کربلا
جنت لگے گی مثل بیابان یا علی
کس طرح مولا تیرے فضائل بیان ہو
درزی ہے تیرے بچوں کا رضوان یا علی
ہوتے ہیں جو نکاح تیرے ذکر کے بغیر
کیسے حلالی انکی ہو سنتان یا علی
دیوار کعبہ کرتی ہے مہدی کا انتظار
آتی ہے جب بھی پندرہویں شعبان یا علی
حسنین مسکرا دیں یہ اشعار دیکھ کر
عاکم کے دل میں ہے یہی ارمان یا علی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.