Hai naukaron ki jo qatar Syeda
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a)
ہے نوکروں کی جو قطار سیدہ
ہو ان میں میرا بھی شمار سیدہ
فدک رکھوں میں نام اپنے بچے کا
کروں میں آپ پر نثار سیدہ
فرشتوں کا ہجوم کیسا ہے یہاں
یہ در پہ تاروں کا حصار سیدہ
ترے جو لال پر بہایا ہے لہو
ہے چہرے پر عجب نکھار سیدہ
ہے تیرے در سے رزق کا جو سلسلہ
غلام کو نہیں وچار سیدہ
قسم خدا کی تیرے ہاتھ میں ہے سب
یہ دو جہاں کا اختیار سیدہ
یہ ظلم پر لعیں جو نازاں ہیں بہت
مٹا دیں ان کا سب وقار سیدہ
دیا جلانا ہے لحد پہ اے بی بی
بلا لیں مجھ کو اب کی بار سیدہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.