Sab Se Alag Hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Mukhtar Hussain Fatehpuri
زہرا کی قسم سب سے جدا سب سے الگ ہے
حر تیرے عمامہ جو بندھا سب سے الگ ہے
وہ صبح کو بن جاتا ہے افلاک پے سورج
بی بی تیرے حجرے کا دیا سب سے الگ ہے
ہے خانہ کعبہ کا غلاف اپنی جگہ پر
لیکن سر زہرا کی ردا سب سے الگ ہے
شبیر نے قرآن جو زہرا سے سنا ہے
یوں نیزے پہ پڑھنے کی ادا سب سے الگ ہے
فضہ من و سلوی بھی منگا سکتی ہے لیکن
گھر میں تیرے فاقوں کا مزا سب سے الگ ہے
دہلیز پے زہرا کی تہجد کی نمازیں
سلمان کے سجدوں کا صلہ سب سے الگ ہے
بجھنے ہی نہیں دیتی چراغ غم سرور
جو شام سے آتی ہے ہوا سب سے الگ ہے
خود فخر سے بولا ہے محمد کے چچا نے
معصوم سکینہ کا چچا سب سے الگ ہے
خود ساختہ اللہ جو دنیا نے بنائے
ان سب میں نصیری کا خدا سب سے الگ ہے
یہ میں نہیں کہتا ہوں زمانے کی صدا ہے
زہرا کی تکلم پہ عطا سب سے الگ ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.