Batool Ke Ghar Mein
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Joan Rizvi
زمیں ہے عرش مقدر بتول کے گھر میں
ہے خاک نور کی ہمسر بتول کے گھر میں
فرشتے جن کا بہت احترام کرتے ہیں
جو آیتوں کی زباں میں کلام کرتے ہیں
ہیں ایسی شان کے نوکر بتول کے گھر میں
ابوتراب کے پیروں سے مس ہوئے ہوں گے
خدائے پاک نے گوہر بنا دیئے ہوں گے
ملا نہ ایک بھی کنکر بتول کے گھر میں
کسی صحابی نہ زوجہ کے گھر ہے سرور کو
سکوں جو ملتا ہے اللہ کے گھر پیمبر کو
وہی سکوں ہے میسر بتول کے گھر میں
سلام آپ کے سجدے کو سر جھکانے کو
بتایا مادر عباس نے زمانے کو
کہ ایسے آنا ہے جھک کر بتول کے گھر میں
کوئی شفاء تو کوئی رزق پانے آتا ہے
کوئی حسین کا جھولا جھولانے آتا ہے
فرشتے آتے ہیں دن بھر بتول کے گھر میں
نبی کی آل سے ان کا موازنہ کیسا
اگر ہے دیکھنا رتبہ مریم و عیسی
تو دیکھ فضہ و قنبر بتول کے گھر میں
خدایا بس یہی حسرت ہے جون و محسن کی
کہ منتظر ہیں یہ آنکھیں فقط اسی دن کی
خوشی جب آئے پلٹ کر بتول کے گھر میں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.