Fatima Fatima
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Mir Hasan Mir
ہے یہی سب سے بڑا تیرا قصیدہ زہرا
باپ کہتا ہے تجھے ام ابیھا زہرا
کل ایماں نے پڑھی ہے تیرے آنچل پہ نماز
کیوں نہ پھر تجھ کو کہوں کعبے کا کعبہ زہرا
انبیاء کے ہیں مشکل کشاء مرتضی
مرتضی کی ہیں مشکل کشاء فاطمہ
لیلۃ القدر کا ترجمہ فاطمہ
لافتح کے خدا کا پتہ فاطمہ
تیری فضہ کی دہلیز سے مانگ کر
معجزے لے گئے انبیاء فاطمہ
یہ نہ ہوتیں تو کچھ بھی نہ ہوتا کہیں
کن کا مطلب ہے کیا فاطمہ فاطمہ
جب بھی معراج کی دل میں خواہش ہوئی
تیرے گھر آ گئے مصطفی فاطمہ
قبر معصومہ قم دکھا دی مجھے
حق سے پوچھا جو تیرا پتہ فاطمہ
تم بھی پردے میں تھیں کچھ تو واضح کرو
اور معراج میں کیا ہوا فاطمہ
غاصبوں پہ جو لعنت نہیں بھیجتا
ایسا بیٹا ہے کس کام کا فاطمہ
جا کے دیکھو لکھا ہے یہ تاریخ میں
کس سے ہو کر گئیں ہیں خفا فاطمہ
بن رہے ہیں خد و خال عباس کے
ہیں مصلے پہ محو دعا فاطمہ
حق کی تعریف لکھنی تھی اک لفظ میں
بس تکلم نے پھر لکھ دیا فاطمہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.