Tu Kaneez e Rab e Akbar Fatima
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Mir Sajjad Mir
تو کنیز رب اکبر فاطمہ
سارا عالم تیرا نوکر فاطمہ
روٹیاں لے جا رہا ہے جبرائیل
آئے گا آیات لے کر فاطمہ
آسماں کے چاند سے بھی ہے حسیں
یہ تیرا پیوند چادر فاطمہ
بیٹے کو زندہ سنارن کے کیا
قم باذنی تم نے کہہ کر فاطمہ
روز کرتے ہیں نبی معراج اب
روز آتے ہیں تیرے گھر فاطمہ
کاتب تقدیر لا لوح و قلم
حر کا لکھیں گی مقدر فاطمہ
عصر پڑھتے ہیں تیرے پہلو میں وہ
ظہر میں آئے ہیں شبر فاطمہ
اس کو رحمت بھی بچا سکتی نہیں
آپ کی لعنت ہو جس پر فاطمہ
لے نہ پائے ہر کوئی یہ پاک نام
یوں نہیں قرآں میں کھل کر فاطمہ
کر دیا سونے سے اس کو قیمتی
آپ نے فضہ کو چھو کر فاطمہ
مرتضی بولے یہ محسن ایک دن
آئے گا عباس بن کر فاطمہ
یہ زمانہ آپ کے قابل نہ تھا
آپ کیوں آئیں زمیں پر فاطمہ
خواب کی سجاد کو تعبیر دیں
آپ کا در تھا میرا سر فاطمہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.