Woh Fatima Hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Saqlain Imad
وہ جسکی توصیف ھل اتی ہے وہ فاطمہ ہے
جو فخر مریم ہے طاہرہ ہے وہ فاطمہ ہے
خدا نے اول جسے بنایا
وہ جس کی خاطر جہاں سجایا
وہی جو نبیوں کی بھی دعا ہے وہ فاطمہ ہے
وہ جس کے در کے گدا ملک ہیں
وہ جس کے ممنوں سدا ملک ہیں
وہی جو تفسیر انما ہے وہ فاطمہ ہے
قرآن جس کی ثناء سے پر ہے
وہ جسکی چوکھٹ بناتی حر ہے
جو نقطہ ہے خط ہے دائرہ ہے وہ فاطمہ ہے
فضیلتیں اس کی کیا بیاں ہوں
کہ جس کے صدقے میں دو جہاں ہوں
نبی کی بیٹی ہے مرضیہ ہے وہ فاطمہ ہے
وہی جو ذروں کو شمس کر دے
طلب سے پہلے ہی جھولی بھر دے
وہ جس نے فکر و ہنر دیا ہے وہ فاطمہ ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.