Woh Bas Fatima Hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Sajjad Zaidi
رسول خدا نے جسے ماں کہا ہے
وہ جس کا پدر اشرف الانبیاء ہو
شریک سفر جس کا شیر خدا ہو
وہ جس کا شجر شجرہ طیبہ ہے
جناب خدیجہ سی ماں جس نے پائی
جسے رب اکبر نے دی پارسائی
جو سرکار کے پاک دل کی دعا ہے
کنیزی میں جس کی حبش کی ہو ملکہ
کہیں جس کو حسنین بھی اماں فضہ
جہاں میں فقط ایک ہی مالکہ ہے
جوانان جنت کے سردار بیٹے
رسول خدا کے مددگار بیٹے
فلک پر بھی ممنون جس کا خدا ہے
وہ جس کی طہارت پہ تطہیر آئی
مدینے میں عصمت کی بستی بسائی
جو کلثوم و زینب کے سر کی ردا ہے
کوئی سیدہ کے برابر کہاں ہو
وہ جس کے تصرف میں کون و مکاں ہو
جو مشکل کشاء کی بھی مشکل کشاء ہے
جو دربار غاصب کو ڈھانے گئی تھی
جو چوروں کی شکلیں دکھانے گئی تھی
نبی کی وراثت کی جو وارثہ ہے
حسین و حسن اور زینب جو پالے
ہو جس بیت میں عصمتوں کے اجالے
کے جس کے گھرانے میں مشکل کشاء ہے
ظفر تم ادب سے پڑھو یہ قصیدہ
فرشتوں نے آ کر کیا جن کو سجدہ
عزا اور عزادار جس کی دعا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.