Baba Teri Zahra Ko Satatay Hain Musalman
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Syed Sajjad Naqvi
بابا تیری زہرا کو ستاتے ہیں مسلماں
جلتا ہوا در مجھ پے گراتے ہیں مسلماں
ہر روز مصیبت ہے نئی ٹوٹی ہم پر
عاشور کا منظر تو کبھی شام کا منظر
زہرا کو مدینے میں دکھاتے ہیں مسلماں
سب بھول چکے ہیں یہ خلافت کے نشے میں
باندھی ہے رسن حیدر صفدر کے گلے میں
گلیوں میں مدینے کی پھراتے ہیں مسلماں
خالی مجھے لوٹایا حیا تک نہیں آئی
جھٹلائی ہے معصوم گواہوں کی گواہی
یوں قرض میری ماں کا چکاتے ہیں مسلماں
پہلو میرا زخمی ہے تو ہاتھوں پے ورم ہے
غم مجھ کو فدک کا نہیں اس بات کا غم ہے
رتبہ تیری بیٹی کا بھلاتے ہیں مسلماں
درے کی اذیت سے اذیت یہ بڑی ہے
زہرا کئی گھنٹوں سے سند لے کے کھڑی ہے
حق دیتے نہیں ہاتھ اٹھاتے ہیں مسلماں
جس در پے سمٹ جاتے ہیں جبریل کے شہپر
دستک کے بنا آپ بھی آئے نہیں جس گھر
بے اذن اسی میں چلے آتے ہیں مسلماں
واجب ہے یہ ہر حال میں محسن کے قلم پے
پامالیء محسن کے مصائب نہیں بھولے
اب تک جسے لب پر نہیں لاتے ہیں مسلماں
رات ایسی کوئی ایسا کوئی دن نہیں آیا
پہلو سے جو زہرا نے کہ جب ہاتھ ہٹایا
زخم اس پے نیا روز لگاتے ہیں مسلماں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.