Yasrib mein ho rahi hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Qanbar Kiyani
یثرب میں ہو رہی ہے توہین فاطمہ کی
غربت پہ ہنس رہے ہیں بے دین فاطمہ کی
زخموں سے چور ہے وہ اتنی ستم زدہ ہے
لوگو نبی کی بیٹی پہلے ہی غمزده ہے
کیوں آہ لے رہے ہو غمگین فاطمہ کی
ہر بیٹی کی نظر میں وہ چیز قیمتی ہے
تحفے میں اس کے بابا سے جو اسے ملی ہے
اے کلمہ گو وراثت مت چھین فاطمہ کی
میت مری پہ مولا سایہ پڑے نہ ان کا
مری قبر کا نشاں بھی کچھ اس طرح مٹانا
تربت نہ دیکھ پائیں وہ تین فاطمہ کی
آنکھوں میں اشک لب پہ تعجیل کی دعا تھی
مہدی کا نام لے کر روتے رہے علی بھی
جس دم پڑھی علی نے تلقین فاطمہ کی
اہل عزا نہ کم ہوں ماتم کی یہ صدائیں
رکنے نہ پائیں آنسو تھم جائیں نہ یہ آہیں
ہے حشر تک انہی میں تسکین فاطمہ کی
سچی ہے اس قدر یہ ہوتا ہے جو بھی کہہ دے
کہہ دے تو انبیا سب آئیں گواہی دینے
تقدیر کو بدل دے آمین فاطمہ کی
محسن انہی سوالوں میں امر حق نہاں ہے
کس نے ہے در جلایا کیوں قبر بے نشاں ہے
کیوں رات میں ہوئی ہے تدفین فاطمہ کی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.