Teri Zahra Kahan Jaye
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Irtaza Ali Asghar
تجھے رونے میرے بابا تیری زہرا کہاں جائے
میرے رونے پہ ہے پہرا تیری زہرا کہاں جائے
ستم کیا کیا ہوئے مجھ پر سر محشر بتاؤں گی
مقدمہ اپنے بچے کا قیامت میں اٹھاؤں گی
میرا محسن گیا مارا تیری زہرا کہاں جائے
میرا حق چھین کر بابا میرے در کو جلایا ہے
مجھے دربار میں ہائے ستم کرنے بلایا ہے
میری دشمن ہوئی دنیا تیری زہرا کہاں جائے
قیامت آپ کی زہرا پہ وہ آئی مدینے میں
یہ کیسی بے وفائی کی فضا چھائی مدینے میں
یہاں کوئی نہیں اپنا تیری زہرا کہاں جائے
بتایا ہی نہیں اپنے کسی ہمدرد کو بابا
چھپا رکھا ہے سینے میں خود اپنے درد کو بابا
دکھانے زخم پہلو کا تیری زہرا کہاں جائے
بلا لو پاس ہی اپنے جہاں تم ہو میرے بابا
بہت مشکل میں ہے بیٹی کہاں تم ہو میرے بابا
میرا دشوار ہے جینا تیری زہرا کہاں جائے
میں اپنے آنسوؤں سے اپنے دامن کو بھگوتی ہوں
مسلمانوں کی آبادی سے جا کے دور روتی ہوں
فقط غم خوار ہے صحرا تیری زہرا کہاں جائے
رضا زہرا کے نوحے سے نبی کی قبر ہلتی تھی
لحد پہ اس طرح سے باپ کی بیٹی تڑپتی تھی
لبوں پہ تھا یہی نوحہ تیری زہرا کہاں جائے
یہ جاں اپنی تیرے غم میں مجھے کھونے نہیں دیتے
تمہارے کلمہ گو بابا مجھے رونے نہیں دیتے
انہیں گریہ سے ہے شکوہ تیری زہرا کہاں جائے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.