Zahra pe sitam dhaya gaya wa musibata
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Nabeel Abbas Rizvi
زہرا پہ ستم ڈھایا گیا وا مصیبتا
دربار میں بلایا گیا وا مصیبتا
زہرا کی پسلیوں پہ ستم ہو گیا مزید
پہلو شکستہ ہو گیا محسن ہوا شہید
یوں جلتا در گرایا گیا وا مصیبتا
دن رات جا نماز پہ روتی رہی بتول
مرقد میں اشکبار ہوئے بارہا رسول
ہر گام پر ستایا گیا وا مصیبتا
کرتی ہیں ناز جس پہ جہاں کی صداقتیں
اتری ہیں جس کی شان میں قرآں کی آیتیں
اس سے گواہ مانگا گیا وا مصیبتا
مرقد میں مصطفی کو رلانے کے واسطے
زہرا پہ ظلم اور بڑھانے کے واسطے
قنفذ کو بھی بلایا گیا وا مصیبتا
ایسی نبیل ضرب تھی اک ہاتھ پر لگی
عادل دعا کے واسطے زہرا سے پھر کبھی
وہ ہاتھ نہ اٹھایا گیا وا مصیبتا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.