Yeh Baqia Ke Andheron Se Sada Aati Hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Hasan Raza
کتنے برسوں سے میری قبر ہے ویرانے میں
دیر کتنی ہے میرے لال تمہیں آنے میں
یہ بقیعہ کے اندھیروں سے صدا آتی ہے
میری تربت پہ دیا آ کے جلا دو مہدی
آج تک بھی ہے سوالی میرے محسن کا لہو
جو بھی قاتل ہیں انہیں سخت سزا دو مہدی
فاصلہ چند قدم کا بھی نہیں دونوں میں
باپ سے بیٹی کی تربت کو چھپا دو مہدی
رونقیں کرب و بلا کی یہ بکا کرتی ہیں
قبر زہرا کو بھی تعمیر کرا دو مہدی
ہائے کیوں شعلے بھڑکتے ہیں در زہرا پر
آگ حسنین کے گھر میں ہے بجھا دو مہدی
تم کو زہرا کی غریبی کی قسم دیتے ہیں
پردہ غیبت کبری کو ہٹا دو مہدی
بٹ گئے اہل ولایت بھی کئی ٹکڑوں میں
اختلافات کی دیوار گرا دو مہدی
خون سے سرخ زمینیں ہیں مسلمانوں کی
ظلم ہے چاروں طرف آ کے مٹا دو مہدی
کوئی دیتا ہے مدینے سے صدا زین و حسن
میری بیٹی کو اب انصاف دلا دو مہدی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.