Us shakhs ka naseeb na kyun auj par milay
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Rasool Allah (s.a.w.w)
اس شخص کا نصیب نہ کیوں اوج پر ملے
جس کو شعور مدحت خیر البشر ملے
کس کو نہیں دیار مدینہ کی جستجو
میرے حضور مجھ کو بھی اذن سفر ملے
ہو جائیں سرخرو مری سجدہ گزاریاں
میری جبیں کو کاش ترا سنگ در ملے
مجھ کو عطا ہو بوذر و سلمان جیسا ظرف
یہ تو طلب نہیں ہے مجھے سیم و زر ملے
حسرت یہ ہے حضور کے قدموں پہ جان دوں
یہ اختیار موت سے پہلے اگر ملے
چشم زدن میں اڑ کے میں جاتا سوئے حرم
جبریل کی طرح جو مجھے بال و پر ملے
ممتاز تیرے در کا گدا ہے تو پھر اسے
جو کچھ ملے خدا سے ترے نام پر ملے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.