Khushbu e aza
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Shadman Raza
ہر طرف جا بجا سج گیء کربلا
دینے ہم کو دعا آ گیء فاطمہ
گھر گھر سے ہر گھر سے ہر دل سے
ماتم کی صدا آنے لگی
خوشبوئے عزا آنے لگی
دور ہوگی وبا اب ملے گی شفا
خوشبوئے عزا آنے لگی
فاطمہ زہرا کے دل کے چین
السلام علیک یا حسین
فرش عزا بچھ گیا نوحوں کی آی صدا
پرچم غازی کھلا ہو گیء مجلس بپا
خلد معلیٰ سے ہوا آنے لگی
خوشبوئے عزا۔۔۔
کر کے جو ماتم بپا تم نے کہا یا حسین
مل گیا ایک بار پھر فاطمہ زہرا کو چین
دیکھو بقیہ سے ہوا آنے لگی
خوشبوئے عزا۔۔۔
جلتی ہوئی دھوپ میں نکلا جلوس عزا
دیکھ کر یہ ولولہ الفت شبیر کا
جھوم کے رحمت کی گھٹا آنے لگی
خوشبوئے عزا۔۔۔
الفت شبیر کے سانچے میں دل ڈھلتا ہے
یا علی کہتے ہوئے خاک شفا ملتے ہیں
چہرۂ مومن پہ جلا آنے لگی
خوشبوئے عزا۔۔۔
صورتِ تیغ علی سوکھی زبان جب ہوی
اصغر بے شیر کی جنگ یہاں جب ہوی
نعرۂ حیدر کی صدا آنے لگی
خوشبوئے عزا۔۔۔
مسند شہ جب بچھی اور عزا خانہ سجا
گھر پہ عزادار کے غیض کا پرچم سجا
کھل کے پھریرا جو ہوا آنے لگی
خوشبوئے عزا۔۔۔
کہتا ہوا یا حسین قافلہء غم چلا
ہاتھوں نے اٹھ اٹھ کے جب سینوں پہ سجدہ کیا
دشمن ماتم کو قضا آنے لگی
خوشبوئے عزا۔۔۔
شہ کے جو غم خوار ہے بخشنے ان کو شفا
لوگ جو بیمار ہے بخشنے ان کو شفا
لے کے خاک شفا آنے لگے
خوشبوئے عزا۔۔۔
ذکرِ عزا جا بجا کرنے لگے نوحہ خواں
گوہر حق کیوں نہ ہو قلب نبی شادماں
عشقِ حسینی کی ضیا آنے لگی
خوشبوئے عزا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.