Aap Ki Zahra
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Raza Abbas Zaidi
آپ کی زہرا پہ یہ کیسے زمانے آئے
دیکھئے لوگ میرے گھر کو جلانے آئے
جانے سوئے تھے مدینے کے مسلمان کہاں
جلتا در دیکھ کے فضہ یہی کرتی تھی فغاں
آگ دروازے کی کوئی تو بجھانے آئے
پسلیاں ٹوٹ گئیں مجھ پے گرا دروازہ
اور چلتا ہوا دروازے پے ظالم گزرا
زخم پہلو پے میرے کتنے نہ جانے آئے
تازیانہ میرے بازو پے لگا جب بابا
آ گئی یاد مدینے میں مجھے کرب و بلا
یاد عباس کے کٹتے ہوئے شانے آئے
جب سے باندھی گئی حیدر کے گلے میں رسی
دیکھ کر زینب و کلثوم کو کہتے ہیں یہی
کاش تم کو کوئی قیدی نہ بنانے آئے
غمزدہ میرے گھرانے کو دلاسا دینے
کوئی محسن کا مجھے آیا نہ پرسہ دینے
لوگ آئے بھی تو بس دل کو دکھانے آئے
میں نے مولا کو فقط یہ ہی وصیت کی ہے
جن مسلمانوں نے مجھ کو یہ اذیت دی ہے
کوئی ان میں سے جنازہ نہ اٹھانے آئے
اشک اس بات پے آنکھوں سے بہے جاتے ہیں
دیکھ آئی ہوں میں دربار کسے کہتے ہیں
یاد زینب کی اسیری کے زمانے آئے
باپ کی قبر پے اکبر وہ یہ کہہ کر روئی
میری غربت کے میرا بھائی نہیں ہے کوئی
کون ہے ساتھ جو زہرا کا نبھانے آئے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.