Dhaaye Hain Sitam Aap Pe Ummat Ne Ye Kya Kya Ya Fatima Zehra
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Syed Ali Aun Raza
ڈھائے ہیں ستم آپ پہ امت نے یہ کیا کیا یا فاطمہ زہرا
اس غم پہ علی آج تلک کرتے ہیں گریہ یا فاطمہ زہرا
کرتے ہیں محمد کے گھرانے کو پریشاں کیا یہ ہیں مسلماں
پڑھنے نہیں دیتے تمہیں بابا کا جو نوحہ یا فاطمہ زہرا
حیرت ہے زمانے میں قیامت نہیں آئی مضطر ہے خدائی
دربار سے لوٹی ہو جو تم بن کے ضعیفہ یا فاطمہ زہرا
کس طرح سے چلتی رہی سانسوں کی روانی ہے غم کی کہانی
روتے تھے علی دیکھ کے پہلوئے شکستہ یا فاطمہ زہرا
اب کون سنبھالے گا بھلا آپ کے گھر کو انوار نظر کو
جاتی ہو کہاں چھوڑ کے حسنین کو تنہا یا فاطمہ زہرا
تھمتے ہی نہیں ظلم و ستم آپ پہ بی بی کیسی ہے غریبی
نہ روشنی موجود ہے تربت پہ نہ سایہ یا فاطمہ زہرا
حیدر یہ حقیقت ہے کہ جب آئیں گے مولا بلوائیں گے مولا
ہاں عون بقیعہ میں تم پڑھنا یہی نوحہ یا فاطمہ زہرا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.