Ayah e Tatheer Jhutlai Gayi Darbar Mein
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Nabeel Abbas Rizvi
آیہء تطہیر جھٹلائی گئی دربار میں
مانگنے حق آگئی بنت نبی دربار میں
پھاڑ کر ٹکڑے سند کے ہنس رہے تھے کلمہ گو
اور بنت مصطفی روتی رہی دربار میں
جس کی عظمت کی گواہی دیتا ہے رب قدیر
ہاں وہی بنت نبی لائی گئی دربار میں
مادر کلثوم و زینب اور نبی کی لاڈلی
زوجہء مشکل کشاء مشکل میں تھی دربار میں
بعد احمد وہ ستم امت نے ڈھایا آل پر
ملکہء کونین ہے قیدی بنی دربار میں
چھوٹا نہ درباروں میں جانا نبی کی آل کا
رسم ظالم یہ تیری ایسی چلی دربار میں
اشقیا کرسی نشیں تھے جبکہ ذاکر اور نبیل
مادر شبیر و شبر تھی کھڑی دربار میں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.