Batool Ro Parein
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Mir Hasan Mir
جو درد فاطمہ نے علی سے چھپائے ہیں
تنہائی میں کنیز کو اپنی سنائے ہیں
بتول رو پڑیں فضہ کو یہ بتاتے ہوئے
حسن نے دیکھا ہے مجھ کو طمانچے کھاتے ہوئے
میں آج شہر مدینہ کو ہی مٹا دوں گی
اگر علی کو نہ چھوڑا تو بد دعا دوں گی
کہا بتول نے سر سے ردا ہٹاتے ہوئے
نہ جانے کیا کیا ظالم نے فاطمہ پہ ستم
ضعیف ہو گئی بیٹی رسول کی اک دم
سند کے ٹکڑوں کو دربار میں اٹھاتے ہوئے
بتایا سب کو جو مفہوم ہے ولایت کا
لبوں پہ شکوہ نہ بنت رسول کی آیا
علی علی ہی کیا تازیانے کھاتے ہوئے
جو مجھ پہ گزری ہے مجھ سے نہ ہو سکے گی بیاں
وہ دیکھو اب بھی ہیں دیوار پر لہو کے نشاں
میں دیکھتی ہوں انہیں روز آتے جاتے ہوئے
ابوالحسن کو تھا پٹکے سے میں نے تھاما ہوا
مگر لعین نے درے سے یوں مجھے مارا
زمیں پہ گر گئی فضہ میں لڑکھڑاتے ہوئے
وہ مجھ سے چھپ کے میری بیکسی پہ روتا ہے
خیال رکھنا یہ نازک مزاج بیٹا ہے
میرے جنازے سے شبیر کو ہٹاتے ہوئے
میرا فریضہ نبھائے گی لاڈلی میری
گھرے گا شعلوں میں جس وقت ایک اور علی
چلے گی آگ پہ زینب اسے بچاتے ہوئے
بروز حشر میں مہدی کو یہ بتاؤں گی
تمام پسلیاں ٹوٹی ہیں اس لیے میری
لعیں نے مارا تھا ٹھوکر سے آتے جاتے ہوئے
پدر کی قبر پہ اکبر وہ رو کے کہتی تھی
حفاظت آپ نے مجھ کو علی کی سونپی تھی
طمانچے میں نے ہیں کھائے انہیں بچاتے ہوئے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.