Zulm Aisa Hua Madinay Mein
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Syed Haider Rizvi
ظلم ایسا ہوا مدینے میں
گھر خدا کا جلا مدینے میں
لحد سرور کی کانپ اٹھی ہے
کس پہ در ہے گرا مدینے میں
رکھی بنیاد شام و کوفہ کی
بن گئی کربلا مدینے میں
حدیث بضعت دہائی دیتی ہے
خون سرور بہا مدینے میں
رسیاں آگ اور سند ٹکڑے
ظلم کی انتہا مدینے میں
کلمہ پڑھ کے بھی ہائے رے امت
دے گئی ہے دغا مدینے میں
جس کے سائے میں روتی تھی بی بی
پیڑ وہ ہی کٹا مدینے میں
رو کے کہتی تھی سورہء کوثر
گھر میرا جل گیا مدینے میں
زخمی پہلو پہ ہاتھ رکھے ہوئے
چلی خیرالنسا مدینے میں
یہ جنازہ ہے بنت سرور کا
رات کو جو اٹھا مدینے میں
پڑھ کے روتے ہیں آج بھی قائم
لکھا وہ مرثیہ مدینے میں
قبر سیدہ پہ حیدر و اظہر
دھوپ کی ہے ردا مدینے میں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.