Muhammad Ki Beti
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Hashim Rizvi
محمد کی بیٹی کا دروازہ لوگو جلایا گیا ہے قیامت ہوئی ہے
غضب اس پہ زہرا کہ اوپر وہی در گرایا گیا ہے قیامت ہوئی ہے
پیمبر نے نازوں سے جس کو ہے پالا جو ہے پنجتن کا فلک پہ حوالہ
اسی فاطمہ کے رخ پاک پر ہاتھ اٹھایا گیا ہے قیامت ہوئی ہے
وہ جس نے ہے بھوکوں کو کھانا کھلایا مگر پیس کر چکی بچوں کو پالا
کیوں باغ فدک ایسی بحر سخا کا بھی کھایا گیا ہے قیامت ہوئی ہے
تھے تعظیم میں جس کی اٹھتے پیمبر کھڑی ہو گی کیسے وہ مجمعے کے اندر
کہ دربار میں آج بنت نبی کو بلایا گیا ہے قیامت ہوئی ہے
زہرا کے آگے جسارت نہ کرتے نہ دیتے وہ حق پر حقارت نہ کرتے
جو تحریر سرور کو کر کر کے ٹکڑے اڑایا گیا ہے قیامت ہوئی ہے
تڑپتے ہیں مسجد کے دیوار اور در دکھایا ہے امت نے کیسا یہ منظر
علی کے گلے میں رسن باندھ کر گھر سے لایا گیا ہے قیامت ہوئی ہے
کوئی نیزہ بردار آئے نہ للہ مدینے میں کرب و بلا کا ہے خطرہ
کہ محسن کو اصغر کی طرح سے گھر میں چھپایا گیا ہے قیامت ہوئی ہے
حسن اور ہاشم نہیں سر پہ چادر کہ رہ جائے گی روح زہرا تڑپ کر
شرابی کا دربار کلثوم و زینب کو لایا گیا ہے قیامت ہوئی ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.