Mujh ko mara hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Syed Ali Mehdi
مجھ کو مارا ہے کیسے لوگوں نے جا کے بابا کو میں بتاؤں گی
زخم پہلو کا عالیہ بیٹی اپنی مادر کو میں دکھاؤں گی
شیر یزداں کی پاک گردن کو میں نے رسیوں میں ہے بندھا دیکھا
اپنے وارث کی اس غریبی کا قبر میں بھی میں غم مناؤں گی
میرے بابا کے پاک فرماں کو کہہ کے ہذیان جس نے جھٹلایا
میری تکذیب کیسے کی اس نے حال بابا کو میں سناؤں گی
اس کی عظمت پہ میں فدا جاؤں کیسے قرباں ہوا ولایت پر
میرا محسن ہے منتظر میرا اس کو ہاتھوں پہ میں اٹھاؤں گی
گود ام البنین میں سن لو میرا عباس جب اتر آئے
اس کو میری قبر پہ تم لانا میں اسے لوریاں سناؤں گی
میرے وارث کے پاک بابا کا دیکھ کر مجھ کو حال کیا ہو گا
لے کے بے موسی ضعیفی میں سامنے ان کے کیسے جاؤں گی
مجھ کو یہ سوچ کھائے جاتی ہے درد ہے آج بڑھ گیا اتنا
آج تعظیم مرتضی کے لیے عالیہ میں تو اٹھ نہ پاؤں گی
یاد کر کے ہماری غربت کو دہر میں جو نثار روئیں گے
ان کا ہر درد دور کرنے کو چل کے مجلس عزا میں جاؤں گی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.