Chain Zehra ko tere baad na aaya baba
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Arif Hussain
چین زہرا کو تیرے بعد نہ آیا بابا
کلمہ گویوں نے میرے گھر کو جلایا بابا
آپ کے جاتے ہی بدلی ہے یہ امت کیسی
حق میرا چھین لیا اور گواہی رد کی
مجھ کو دربار میں ظالم نے بلایا بابا
گھر میں رونے یہ مسلمان نہیں دیتے تھے
شہر سے دور علی نے مرے رونے کے لئے
آپ کا پہلا عزا خانہ بنایا بابا
حق دلانے کے لئے تیرے وصی کی خاطر
ایک اک گھر پہ گئی ہوں میں علی کی خاطر
کوئی آواز پہ میری نہیں آیا بابا
آپ کی بیٹی کو لوگوں میں رلانے کے لئے
دست حیدر سے مرا ہاتھ چھڑانے کے لئے
تازیانہ مجھے قنفذ نے لگایا بابا
یہ ملا مجھ کو ولایت کی حفاظت کا ثمر
آگ امت نے لگا دی مرے گھر کو آ کر
قبر محسن مرے پہلو کو بنایا بابا
آپ نے دیں کے لئے غیروں سے کھائے پتھر
اپنی بیٹی کی ذرا دیکھئے قسمت آ کر
کلمہ گویوں نے مرا خون بہایا بابا
بد دعا میں نے نہ کی آپ کی امت کے لئے
میں نے آواز اٹھائی جو ولایت کے لئے
مجھ پہ ظالم نے وہیں ہاتھ اٹھایا بابا
کس طرح سے میں گئی ہوں سر دربار ستم
کیوں مرے بالوں میں آئی ہے سفیدی اک دم
میں نے زینب کو ابھی تک نہ بتایا بابا
قبر سے لپٹی تکلم وہ یہی کہتی تھی
آپ کے بن نہیں جی سکتی یہ دکھیا بیٹی
میرا امت نے بہت دل ہے دکھایا بابا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.