Aao Aaj Azadaro Zehra Ki Dua Le Lo
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Bilawal Ali Hussaini
آؤ آج عزادارو زہرا کی دعا لے لو
جاگیر ہے سیدہ کی جنت کی رضا لے لو
بیٹی ہوں محمد کی تحریر ہے بابا کی
ورثہ ہے فدک میرا حسنین گواہ لے لو
ہو تیری شہادت پر حیران ذبیح اللہ
اکبر سے کہا شاہ نے یوں ہنس کے قضا لے لو
میں ثانیء زہرا ہوں چھینو نہ میری چادر
دیتی ہوں تمہیں زیور دربار بھرا لے لو
سینے پہ کرو ماتم زینب کی اسیری کا
بہنوں اور ماؤں کے لیے درس حیا لے لو
مرید بنو سائل خاتون کی چوکھٹ پر
تم اپنے گناہوں کی اس در سے شفا لے لو
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.