Kya Ummat e Ahmad mein Musalman koi hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Sabih Hasan Zaidi
کیا امت احمد میں مسلمان کوئی ہے
کیوں فاطمہ حق اپنا یہ پھر مانگ رہی ہے
کچھ پاس نہ رکھا جو سند لائی تھی زہرا
وہ دست نبی کی ہی بھلا لکھی ہوئی ہے
آنسو تیرے رخسار پہ کیا دیکھ کے بولے
زہرا تیرے پیچھے کھڑا مجبور علی ہے
دیتے ہوئے یوں غسل علی چیخ کے روئے
زخموں کے نشاں مجھ سے چھپاتی کیوں رہی ہے
غم اتنے اٹھائے ہیں کہ بالوں میں سفیدی
اٹھارہ برس میں ہی نظر آنے لگی ہے
حسنین نے خوشبو جونہی مادر کی نہ پائی
روتے ہوئے کہتے ہیں کہ اماں کی کمی ہے
تنہا نبی زادی پہ ستم کرب و بلا سا
اصغر کی شہادت بھی تو محسن سے جڑی ہے
جیسے ہی گھسیٹا گیا رسی سے علی کو
زہرا اسی ٹوٹی ہوئی پسلی میں کھڑی ہے
جس ہاتھ کو چوما ہے حسن خود سے نبی نے
امت اسی بی بی پہ ستم ڈھانے لگی ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.