Jab Ali Mere Janazay Ko Uthaya Jaye
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Faheem Ali
جب علی میرے جنازے کو اٹھایا جائے
مجھ کو نوحہ میرے بابا کا سنایا جائے
سنیے حسنین کے بابا یہ وصیت ہے میری
میرے بابا کے جنازے میں نہ آیا جو بھی
ان کو ہرگز نہ جنازے میں بلایا جائے
ٹکڑے تحریر کے کر ڈالے زمیں پر پھینکی
مجھ کو دربار میں ظالم نے پکارا جھوٹی
کیا کروں مجھ سے وہ منظر نہ بھلایا جائے
ہائے اماں نہ رہیں ان کو بتا دینا مگر
میرے مرنے کی خبر ان کو سنا دینا مگر
پہلے بچوں کو میرے کھانا کھلایا جائے
میں کبھی بھول نہیں سکتی مصیبت اپنی
جب وہ دروازہ گرایا میں صدا دیتی رہی
کیسے دروازہ ہٹاؤں نہ ہٹایا جائے
پسلیاں ٹوٹ چکی ہیں یہ بتا سکتی نہیں
ہاتھ پہلو پہ جو رکھا ہے اٹھا سکتی نہیں
مجھ سے بچوں کو بھی سینے نہ لگایا جائے
مانگ کر دیکھتے دے دیتی وہ ساری دولت
اے مسلمانوں کہو کیا یہ ضروری تھا بہت
فاطمہ بنت محمد کو رلایا جائے
آؤ ذیشان و فہیم آج یہ نوحہ پڑھ کے
فاطمہ زہرا کے دشمن پہ تبرہ کر کے
فرض بی بی کی غلامی کا نبھایا جائے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.