Sajday se joon sar uthaya midh ki Sajjad ki
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Sajjad (a.s)
سجدے سے جوں سر اٹھایا مدح کی سجاد کی
تب ہوا راضی خدا اور خوب پھر امداد کی
قید کر لائے ستم زنجیر میں کچھ اس طرح
صبر میں آئی نظر تصویر یوں اجداد کی
آپ کے دم سے ہوا مولا اجالا چار سو
روشنی تاریک سے ہے آپ نے آزاد کی
حوصلہ ایسا سخی کے در سے ہے ہم کو ملا
ہم غریبوں نے فقط ہے ان کے ہاں فریاد کی
اس زمیں کے بھاگ جاگے آ گئے مولا مرے
ویراں بستی نقش پا کی شان سے آباد کی
مانگتے ہیں ہر دعا میں بس خدا سے ہم یہی
نوکری دے بس محمد ان کی ہی اولاد کی
دور تھے جو آل سے مارے ہوئے وہ بغض کے
ان کی ماں کی اک خطا نے نسل ہے برباد کی
سیدہ کی ہے عطا ذیشان ورنہ ہم بھلا
لکھ سکیں کب مرتبہ اور منقبت سجاد کی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.