Hussain Ka Abid
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Sajjad (a.s)
خدا کی ایسی عطا ہے حسین کا عابد
حسینیت کی صدا ہے حسین کا عابد
ہو ساتھ مدح سرا جبرئیل میرے جب
سناؤں آپکو کیا ہے حسین کا عابد
علی ہے خود بھی علی بھائی اور علی دادا
شجاعتوں کی بقا ہے حسین کا عابد
سجود کرنے لگے ہیں طواف کاغذ پر
قلم نے جب سے لکھا ہے حسین کا عابد
زمانے بھر کے مریضو اٹھو بقیعہ چلو
شفائیں بانٹ رہا ہے حسین کا عابد
یزید وقت کا نام و نشاں مٹانے کو
وہ دیکھو شام چلا ہے حسین کا عابد
یہ عید زہرا ہے خوشیاں منانا واجب ہیں
کہ آج ہی تو ہنسا ہے حسین کا عابد
کسی بھی غیر کو افراز دوں صدا کیوں کر
مجھے نواز رہا ہے حسین کا عابد
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.