Khaimay udasiyon ke Qum se hain Shaam tak
Noha Lyrics & Urdu Writeup
خیمے اداسیوں کے قم سے ہیں شام تک
سادات ہیں یوں تنہا ہر اک امام تک
قم کی فضائیں روئیں ماتم رضا کریں
روتی رہیں نمازیں ان پر قیام تک
پردوں میں غیب کے ہی رویا خدا بھی وہ
سنتے ہیں قم میں اس کے اب بھی الام تک
سورہ عطا جو کوثر بھیجی تھی تو نے اللہ
اس پر ہیں ظلم کرتے دیکھے غلام تک
رونا ہے سیدوں نے جانے کہاں کہاں
چاہے وہ قم یا کربل یا ہو وہ شام تک
معصومہ میری بی بی عزت خدا کی آپ
جرار کا ہے پرسہ سجدہ سلام تک
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.