Maqtal Mein Dekhti Hoon Tum Bazar Dekhna
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Zainab (s.a) recited by Bilawal Ali Hussaini
مقتل میں دیکھتی ہوں تم بازار دیکھنا
قصر یزیدیت پہ میرے وار دیکھنا
اکبر کو دیکھتی تھی تڑپتا تھا خاک پر
روتا ہوا بازار میں بیمار دیکھنا
تم کو فکر ہے شام میں بولوں گی کس طرح
بولوں گی جیسے حیدر کرار دیکھنا
لے کر سکینہ آئی جو بچوں کو ساتھ میں
بن جاؤں گی حسین علمدار دیکھنا
ہر چوک ہر بازار کے ہر ایک موڑ پر
خطبوں کی میری شام میں یلغار دیکھنا
مہنگی پڑے گی شام کے حاکم کو دشمنی
کر دوں گی تخت شام کا مسمار دیکھنا
جس جس کو بھی حسین کے لٹنے کا غم نہیں
اس کا حشر بھی حشر میں اختیار دیکھنا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.